اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جندل خاندان کے جے ایس ڈبلیو گروپ کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر ساجن جندل نے پاکستانی وقت کے مطابق نو بج نو منٹ پر ٹویٹ کی کہ ’وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے لاہور میں‘ جس کے ساتھ انھوں نے اپنی اور اہلیہ کی تصویر شائع کی۔
اسی ٹویٹ کے تقریباً ایک گھنٹہ قبل کابل سے نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ وہ دہلی جاتے ہوئے لاہور میں رک کر نواز شریف سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی صحافی برکھا دت نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب میں اس خاندان کے پاکستان بھارت تعلقات میں کردار کا ذکر کیا ہے۔ ان کےبقول مودی کی حلف برداری کی تقریب میں نواز شریف کے دورۂ بھارت کے دوران نوین جندل نے نواز شریف کے صاحبزادے کی دعوت بھی کی تھی۔
برکھا دت نے ہی آج ٹویٹ کی کہ’اندازہ لگائیں نریندر مودی کے علاوہ اور کون ہے لاہور میں؟ ساجن جندل! اب میری باری ہے کہنے کی کہ ’میں نے کہا نہیں تھا کیا‘ سارک کانفرنس کے دوران نیپال میں وزارئے اعظم میں ملاقات کا۔‘
نیپال میں سارک سربراہ کانفرنس کے دوران مودی اور نواز شریف کے دوران ایک گھنٹہ طویل خفیہ ملاقات بھی برکھا دت کے بقول جین جندل نے ہی کروائی تھی۔ لیکن برکھا دت کے اس دعوے کو دونوں ممالک نے بڑی شد و مد سے رد کر دیا تھا۔




.......
/169